Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت لیاری کے عوام کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،سید ناصر...

لیاری کے عوام کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،سید ناصر حسین شاہ

nasir hussain shah21کراچی، سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ لیاری کے عوام کی اس ملک کے لئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے کبھی لیاری کے عوام کے ساتھ بے وفائی نہیں کی ہے اور آج بھی لیاری کا بچہ بچہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہے۔ ماضی میں لیاری کو نظر انداز ضرور کیا گیا اور ہماری پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے اس کے ازالے کے لئے اقدامات کئے اور آج بھی کررہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لیاری کے عوام کے ساتھ کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا اور یہاں کے عوام کے بنیادی مسائل بالخصوص روزگار، پانی، سیوریج اور امن و امان کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ساﺅتھ میں فنڈز کی کمی کا سامنا ہے اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ساﺅتھ اور بالخصوص لیاری کے لئے جلد خصوصی فنڈز جاری کردئیے جائیں گے۔ جلد ایک بار پھر لیاری کا دورہ کروں گا اور آج کو مسائل لے کر جارہا ہوں آئندہ 15 روز میں ان کے سدباب ہونا شروع نہ ہوا تو پھر ذمہ داران کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیاری ٹاﺅن میں پاکستان پیپلز پارٹی پی ایس 109 کے اجلاس میں شرکت اور وہاں و ذمہ داران و کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...