Wednesday, October 21, 2020
Home Trending بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، فوج تعیناتی کا...

بلدیاتی انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، فوج تعیناتی کا حکم دیاجاسکتا ہے، ناصرحسین شاہ

nasir hussain shah21کراچی، صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے اس لئیے جہاں ضروری سمجھا بلدیاتی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے حکم پر فوج تعینات کی جاسکتی ہے،حکومت سندھ کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ویسے پولیس اور رینجرز انتخابات میں بھرپور ذمہ داریاں ادا کریں گے،وہ جمعرات کو پریس میں میٹ دی پریس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر صوبائی مشیر راشد حسین ربانی،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی سجاد عباسی ودیگر بھی موجود تھے،کلب آمد پر صدر پریس کلب فاضل جمیلی ،سیکریٹری اے ایچ خانذادہ ،نائب صدر نوا ب قریشی ودیگر اراکین گورننگ باڈی نے صوبائی وزیر کو خوش آمدید کہا،اس موقع پر انہیں اور ان کے ساتھیوں کو کلب کی جانب سے اجرک کا تحفہ اور پھول پیش کئیے گئے،سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فوج ہماری اور پاکستان کی ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ مختلف مواقعوں پر یہ افواہ پھیلائی گئی ہے کہ حکومت سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتی ہے،حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے،انہوں نے ایک سوال پرکہا کہ آئندہ چند روز میں حلقہ بندیوں سے متعلق ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،سپریم کورٹ جانے میں تاخیر کی وجہ وکیل فاروق ایچ نائیک کی وطن میں غیر موجودگی تھی،اب وہ وطن واپس آچکے ہیں،فیصلے کے خلاف پٹیشن بھی تیار ہے اس سلسلے میں سنئیر قانون داں مخدوم علی خان سے بھی بات ہوئی ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈاور کے ایم سی سے2 سو سے ذائد گھوسٹ ملازمین کو فارغ کیا گیا ہے اور ان میںزیادہ تر کریمنل سرگرمیوں میں ملوث تھے،انہون نے کہا کہ پانی کی قلت کو دور کرنے کے لئیے شہر میں 190 ہائیڈرنٹ بند کئے گئے ہیں،جبکہ 2100 غیر قانونی کنیکشن بھی منقطع کئیے گئے ہیں،تاہم کچھ ہائیڈرنٹ یا غیر قانونی کنیکشن والوں نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کرلیا ہے،جس کی وجہ سے ان کے خلاف میں مشکلات ہیں،شہر کو اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور پر کام شروع ہوچکا ہے اور دوسرے فیز کے لئیے ورلڈ بینک سے سافٹ بھی حاصل کی جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی اور صاف ستھرائی حکومت کے لئیے ایک چیلنج ہے نظام میں بہتری آئی ہے،تاہم سب کچھ ٹھیک نہیں ہے،انہوں نے کہا کہ صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئیے کچھ شعبوں کی نجکاری کی جائے گی،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد بنتے رہتے ہیں،اس لئیے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کو کسی اتحاد سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ رینجرز کے خلاف اشتہارات سازش کا حصہ ہے،لین حکومت اس کی مکمل چھان بین کررہی ہے،بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی مخالف امیدوار وں کوحراساں یا اغواءکرنے کے سوال پر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار بھی اغواءہورہے ہیں،ہم نے کسی پر الزام نہیں لگایا ،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کا صاف شفاف انعقاد چاہتے ہیں،اسی لئیے وقفے وقفے سے انتخابات کرارہے ہیں،ورنہ خیبر پختون خواہ والا حشر ہوگا،کراچی کے لئیے منظور کیے گئے ڈیڑھ کھرب روپے کے پیکج پر عملدرآمد کے سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی پابندی کے باعث ترقیاتی کاموں پر تاخیر ہورہے ہیں،ہم نے کچھ اسکیمیں تیار کررکھی ہے،پابندی ختم ہونے کے بعد ان پر کام شروع ہوگا،ہم احتساب کے خلاف نہیںہیں،لیکن یہ کیسا احتساب ہے کہ میاں منشا کا چئیرمن نیب استقبال کرے اور دوسرے لوگوں کے ساتھ معاملات اور ہوں،موجودہ احتساب میں صرف پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے جو قبول نہیں ہے،ویسے بھی یہ احتساب سیف الرحمن کا کارنامہ ہے جس پر سیف الرحمن نے پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے معافی مانگی تھی،انہوں نے اراکین پریس کلب کے مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کلب کے جن140 اراکین کو پلاٹ نہیں ملے وہ بھی جلد مل جائیں گے،پیپلپزپارٹی کا نعرہ روٹی،کپڑا اور مکان ہے،اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر اطلاعات کی جانب سے اعلان کردہ گرانٹ کی رقم بھی پریس کلب کو جلد مل جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...