صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مانگے تانگے کے ووٹوں سے چلنے والی کی حکومت جانے والی ہے، اتحادی بھی جلد ساتھ چھوڑ جائیں گے، صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 13 دسمبر کو پی ڈی ایم کے لاہور جلسے میں شرکت کرینگے، وفاقی وزراء کے بیانات کے ردعمل میں ناصر شاہ کا کہناتھا کہ جو حکومتیں مضبوط ہوتی ہیں وہ جلسوں اور دھرنوں نہیں جاتی مگر پی ٹی آئی کی نااہل حکوت تو مانگے تانگے کے ووٹوں پر چل رہی ہے