ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کی جنرل منیجر نیشنل اسٹیڈیم ارشد خان سے ان کے دفتر میں ملاقات، اس موقع پر ایم ڈی واٹربورڈ کا کہنا تھا کہ مستقبل قریب میں ہونے والے غیر ملکی ٹیموں کے دوروں یا پی ایس ایل کے میچز کے دوران اسٹیڈیم کے باہر اور اندر فراہمی آب و نکاسی کا قبل ازوقت انتطام کرلیا جائے گا، اسد اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ واٹربورڈ اب تک نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے تمام میچز کے دوران شائقین کرکٹ کےلئے فراہمی آب ونکاسی کے فول پروف اقدامات کرتا ہے