Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم نیٹو کے کنٹینرز جمرود سے کراچی کے درمیان خالی کرنے کا انکشاف

نیٹو کے کنٹینرز جمرود سے کراچی کے درمیان خالی کرنے کا انکشاف

container21کراچی: پاکستان کی راہداری کے ذریعے افغانستان سے نیٹو وامریکی فورسز کے استعمال شدہ اشیا کی بانڈڈ کیریئرز کی مبینہ ملی بھگت سے فرضی طور پر واپسی بیرونی دنیا میں پاکستان کی بدنامی کے خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی اور اخبار کے مطابق ذرائع نے اسے بتایا کہ افغانستان میں امریکی ونیٹوفورسز کے زیراستعمال اشیا کی پاکستان کے توسط سے واپسی کا عمل3 سال قبل شروع ہوئی تھی جس کے کنٹینرز ایف سی اسکواڈکے ہمراہ طورخم کے راستے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں اور جمروداسٹیشن پر ان کنٹینرز کی معمول کی اسکیننگ کے بعد کراچی کے لیے روانگی ہوتی ہے، دلچسپ امر یہ ہے کہ ملک میں نصب اسکیننگ مشینوں میں صرف پیکیجز کاکھوج لگایا جاسکتا ہے لیکن کنسائمنٹس سے متعلقہ گڈز ڈیکلریشن میں ظاہر کردہ کموڈٹی یامشینری کی حقیقی جانچ پڑتال نہیں کی جاسکتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جمروداسٹیشن سے کراچی کے دوران کسی بھی مقام پر نیٹو کنٹینرزسے اشیا،مشینری چوری کرلی جاتی ہے یا پھر افغانستان سے ہی متعلقہ بانڈڈکیریئر،کنٹریکٹر اور سب کنٹریکٹر کی ملی بھگت سے واپس جانے والے نیٹوکنٹینرمیں صرف خالی باکس یا ڈبوں کی پیکنگ بھردیے جاتے ہیں جن کی کراچی کی بندرگاہوں پرواقع پی آئی سی ٹی،کیو آئی سی ٹی، کے آئی سی ٹی میں نصب اسکینرزسے اسکیننگ کے ساتھ فزیکل ایگزامنیشن نہ کی جائے توایسے خالی نیٹوکنٹینرزکی واپسی سے دنیابھر میں پاکستان کی بدنامی کے خدشات پیداہوجائیں گے۔ذرائع نے بتایاکہ مزکورہ خطرات اوردیگرخفیہ معلومات کی بنیاد پرڈائریکٹریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈخاورفریدمانیکا نے ایک نئی میکانزم ترتیب دیا جس کے نتیجے میں افغانستان سے آنے والے خالی نیٹو کنٹینرزکی واپسی کے 4 کیسزپکڑے گئے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹریٹ کی ٹیم نے اس ضمن میں امریکی حکام کوبھی مطلع کرتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹرکی نگرانی کے علاوہ دیگر اقدامات بھی تجویز کیے ہیں جبکہ کراچی کی بندرگاہوں کے تینوں ٹرمینلز پر آنے والے نیٹووامریکی فورسز کے کنسائمنٹس کی اسکیننگ کے ساتھ فزیکل ایگزامنیشن کا بھی آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈنے 21 مئی2015 کونیٹوکنٹینرزسے 30لاکھ ڈالرمالیت کے ہیوی جنریٹرچوری ہونے کے حوالے سے 2 ایف آئی آرنمبر3/2015-TG اور4/2015-TG درج کرکے 11ملزمان کو گرفتارکرلیاہے ان ملزمان میں بیشترمتعلقہ وہیکلز کے ڈرائیورزہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ گذشتہ دنوں ڈائریکٹریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈکی جانب سے روکے جانے والے کنٹینرزکی بھی جمرودکسٹمزاسٹیشن پر اسکینگ کی گئی تھی جس میں پیک شدہ آئٹم کی نشاندہی ہورہی تھی تاہم پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل(کراچی) پہنچنے پرجب مذکورہ کنسائمنٹ کے 21کنٹینرز کی دوبارہ اسکیننگ کے ساتھ فزیکل ایگزامنیشن کی گئی تو مذکورہ کنٹینرزنہ صرف خالی پائے گئے بلکہ کنٹینرزکے وزن میں بھی 12تا15ٹن کے فرق کی نشاندہی ہوئی ۔ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودامپورٹرزاپنے کلیرنگ ایجنٹس کے توسط سے افغانستان میں نیٹووامریکی فورسزسے ریورس کارگوکے ذریعے بھیجے جانے والا سامان کے سودے مبینہ طور پرافغانستان میں ہی کرلیتے ہیں۔ اس کے بعد گڈزڈیکلریشنزکے ذریعے ایکسپورٹ کے دستاویزات بنالیے جاتے ہیں تاکہ اس سامان کے دستاویزات پر ری ایکسپورٹ ظاہر کی جاسکے اوروہ سامان بغیر ڈیوٹی وٹیکسزکے پاکستانی حدود میں داخل ہوجائے، جہاں یہ سامان نکال لیاجاتاہے اورخالی کنٹینرزری ایکسپورٹ کردیئے جاتے ہیں وہاں اس بات کابخوبی اندازہ اس طرح بھی لگایاجاسکتاہے کہ یہ پہلاکیس نہیں ہے جو کسٹمزحکام نے پکڑا ہے بلکہ ماضی میں بھی ایسے کیسزکسٹمزانٹیلی جنس ودیگر ایجنسیوں نے بنائے ہیں۔ (بشکریہ: ایکسپریس)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...