Wednesday, December 2, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عزیر بلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا

لیاری گینگ وارکے سرغنہ عذیر بلوچ کے 3 قریبی ساتھیوں کے خلاف اہم پیش رفت، عدالت نےعزیربلوچ کے 3 ساتھیوں کو سزا سنادی، عبدالعزیز...

شہر قائد میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

شہر قائد میں موسم خشک، ہوا میں نمی کا تناسب 21 فیصد ریکارڈ، کم سے کم درجہ 15.5 ڈگری اور زیادہ  سے زیادہ 33...

کراچی کےنجی و سرکاری ہسپتالوں میں 446 وینٹیلیٹرز موجود

کرونا وبا کی دوسری لہر، کراچی کےنجی و سرکاری ہسپتالوں میں 446 وینٹیلیٹرز موجود، 62 مریض وینٹیلیٹرز پر موجود، شہید محترمہ بےنظیر بھٹو ٹراما...

قونصل جنرل جاپان کا کراچی سرکلر ریلوے کا دورہ

قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسومورا نے کراچی میں سرکلر ریلوے منصوبے کا دورہ کیا، انہوں نے ٹرین پر سفر کیا اور سالوں بعد...

معاشرے میںاولڈہوم بڑھنے کے ذمے داروالدین بھی ہیں،نویدقمر

Naveed Qamarکراچی جماعة الدعوة شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ معاشرے میں اولڈ ہوم بڑھنے کے ذمے دار والدین بھی ہیں۔ والدین بچوں کے لیے پیسہ کمانے کی مشین بن کر رہ گئے ہیں۔ والدین بچوں کو محبت نہیں دیں گے تو کل بچے بھی انہیں خود سے دور رکھیں گے۔ بچوں پر سختی کرنے سے ان کے عادات و اطوار مزید بگڑ سکتے ہیں۔ بچوں کی نفسیات پر پورا اترتے ہوئے ان کی بہتر تربیت انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقویٰ آڈیٹوریم گلشن اقبال میں تقویٰ ماڈل اسکول کے طلبہ کے والدین کے لیے منعقدہ ورکشاپ سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں والدین اور اسکول کے اساتذہ بڑی تعداد میں شریک تھے۔ انجینئر نوید قمر نے کہا بچوں کی تعلیم و تربیت میں والدین کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ والدین اپنے کردار سے بچوں کے روز مرہ معاملات پر مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ مرد اور عورت خاندان کی تشکیل کا ذریعہ ہیں۔ شوہر اور بیوی کی بہتر زندگی سے بچوں کے روز مرہ معاملات پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ماؤں کے لیے ضروری ہے کہ گھر میں بچوں کی بہتر دیکھ بال کا فریضہ انجام دے۔ انہوں نے بچوں کی بنیادی ضرورتوں اور چاہتوں پر سیر حاصل گفتگو کی، بعد ازاں شرکاءکے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔

Open chat