چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا دورہ چین جاری

naval chief zafar mahmood abbasiکراچی ، چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دورے کے دوران، نیول چیف نے شنگھائی میں ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈ اور وہان میں شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کا دورہ کیا اور شپ بلڈنگ انڈسٹری کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ ہڈونگ ژانگو اشپ یارڈ اور شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس آمد پر، ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا متعلقہ یارڈز کے سربراہان نے پر تپاک استقبال کیا۔ نیول چیف کو شپ یارڈ اور کنسٹرکشن یارڈز پر موجود مختلف تعمیراتی سہولیات اور سر گر میوں پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے ہڈونگ ژانگوا شپ یارڈاور شوانگ لیو کنسٹرکشن بیس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مشن کمانڈرز اور کنسٹرکشن یارڈز کے سربراہان نے نیول چیف کو پاک بحریہ کے لئے تعمیر کیے جانے والے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شپ بلڈنگ انڈسٹری کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top