Friday, October 23, 2020
Home Trending پاک بحریہ کا جہاز یمن سے 183 افراد کو لے کر کراچی...

پاک بحریہ کا جہاز یمن سے 183 افراد کو لے کر کراچی پہنچ گیا

pakistan navy ship1کراچی: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت یمن سے 183 افراد کو لے کر کراچی پہنچ گیا ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یمن میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کرآنے والا پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس اصلت کراچی پہنچ گیا ہے۔ جہاز میں 147 پاکستانی اور 36 غیرملکی مسافر شامل ہیں۔ ان کا استقبال پاک بحریہ کے ریئرایڈمرل مختار خان جدون کریں گے۔ دوسری جانب پاک بحریہ کا ایک اور جہاز پی این ایس شمشیر یمن میں پھنسے 36 پاکستانیوں اور 15 غیر ملکی باشندوں کو الحدیدہ سے کامیابی کے ساتھ نکالنے کے بعد جبوتی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ غیر ملکی باشندوں میں بنگلا دیش کے 4 ، رومانیہ اور یمن کے 2 ، 2 ، قطر کے 3 جب کہ ایتھوپیا ، جرمنی ، فلپائن اور برطانیہ کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ شمشیر آج جبوتی کی بندرگاہ پہنچ جائے گا جہاں سے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ حکومت کی کوششوں سے اب تک 900 سے زائد پاکستانیوں کو یمن سے وطن واپس لایا جاچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ عوام کے...

سندھ پولیس کے اہلکاروں کی پھرتی، ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی

فیڈرل بی ایریا میں مصروف سڑک پر ڈکیتی کے دوران سندھ پولیس اہلکار بروقت پہنچ گئے اور شہری کو لوٹنے کی کوشش...

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...