Sunday, January 24, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

پاک بحریہ کا کروزمیزائل حربہ کا کامیاب تجربہ

harbaکراچی پاک بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔نجی چینل کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ فائر کیا جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی بھی موجود تھےجنہوں نےپی این ایس عالمگیر سے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہاربھی کیا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اسے مکمل طور پر پاکستانی انجینئرزنے تیار کیا ہے۔کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اندرون ملک دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے،پاک بحریہ پاکستان کے بحری دفاع اور مفادات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat