پاک بحریہ کی چھٹی کثیرالملکی بحری مشق امن 2019 کا آغاز

navyکراچی پاک بحریہ کی چھٹی کثیر الملکی بحری مشق ‘امن 2019’ کا آغاز ہوگیا، جس میں دنیا بھر سے 45 ممالک اپنے اثاثہ جات اور مندوبین کے ساتھ شرکت کر رہے ہیں۔پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، سی پیک اور بحرِہند کی دنیا اور عالمی معیشت میں اہمیت کے باعث مشترکہ بحری مشق انتہائی اہمیت اختیار کرگئی ہے، جسے ‘امن کے لیے متحد ہ کے عزم سے منسوب کیا گیا ہے۔مشقوں کے آغاز پر پاکستان سمیت 46 ممالک کے پرچم لہرانے کی تقریب اور مارچ پاسٹ ہوا، جس کے مہمان خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل امجد خان نیازی تھے۔واضح رہے کہ پاک بحریہ 2007 سے کثیر الملکی امن مشقوں کی میزبانی کررہی ہے، جو ہر دو سال بعد باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جاتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top