Tuesday, October 27, 2020
Home Trending وزیراعظم نوازشریف 19جنوری کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے ،...

وزیراعظم نوازشریف 19جنوری کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، ذرائع

 Nawaz Sharifوزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف 19جنوری کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس میں وہ قومی ایکشن پلان سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف 19 جنوری کو ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جہاں وہ گورنر ہاﺅس میں ہونے والے قومی ایکشن پلان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ ، اہم صوبائی وزرا سمیت اعلی عسکری حکام اور پولیس رینجرز کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت شہر میں جاری ٹارگیٹڈآپریشن میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم کے دورے کے باعث سندھ اسمبلی کا 19 جنوری کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے جو اب 21 جنوری بروز بدھ کو ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...