Wednesday, October 28, 2020
Home Trending نواز شریف اور شہباز شریف آمریت کی پیداوار ہیں، بلاول بھٹو زرداری

نواز شریف اور شہباز شریف آمریت کی پیداوار ہیں، بلاول بھٹو زرداری

Bilawalپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں جلسے سے خطاب کرکے اپنے سیاسی کردار کا باقاعدہ آغاز کر دیاہے۔عملی سیاست کے آغاز پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قائداعظم نے پاکستان کا تحفہ دیا،ذوالفقارعلی بھٹونے73کاآئین دےکرقائداعظم کاخواب پورا کیا، آج ہم ایک ہی منزل کے مسافر ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے مینڈیٹ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصلی اسکرپٹ کل بھی وہی تھا اور آج بھی وہی ہے، اسکرپٹ کا مقصد نواز شریف کو جعلی مینڈیٹ دیا جانا تھا، کٹھ پتلی وزیر اعظم تک اسکرپٹ ختم نہیں ہوگا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہمیشہ دو ہی قوتیں رہی ہیں، ایک بھٹو ازم ہے جبکہ دوسرے آمریت کے پجاری ہیں۔
پی پی پی کے سربراہ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کو آمریت کی پیداوار قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ایک آمر ضیا الحق کی پیداوار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہ ایک طرف ووٹ پر آنے والے اور دوسری طرف امپائر کی انگلی پر ناچنے والے ہیں،پیپلز پارٹی کے پاس امپائر کی انگلی پر ناچنے والے لوگ نہیں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بے بس ہے، ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے۔
انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حوالے سے کہا کہ کٹھ پتلیوں نے اعلان کیا کہ پشاور میں طالبان کا دفتر کھلےگا، پاکستان کو عراق اور شام بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملک کو خانہ جنگی سے بچانا ہے تو پھٹو ازم اپنانا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کو تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو کس نے اجازت دی کہ ساری توانائی دھرنے ختم کرنے پر لگا دیں، پیپلز پارٹی نے بھی کوئٹہ میں انتہا پسندی کے خلاف ہزارہ برادری کا دھرنا دیکھا۔
پڑوسی ملک کے صدر کا دورہ ملتوی ہونے ہونے پر انہوں نے کہا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان کی منسوخی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے،ہمیں خود کو کا لیڈر ملک بنانا ہوگا۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ کراچی کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا جائے، 68سالوں کے دوران سندھ کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا گیا، عوام شوبازی کوگڈگورننس نہیں مانتے۔
انہوں نے ملک کے سب سے بڑے شہر کے حوالے سے کہا کہ کراچی سب کا ہے، اس کو مل کر دنیا کا عظیم شہر بنائیں گے، کراچی میں فساد پھیلانے کی سازش کی جارہی ہے، یہان تمام قومیتوں کے لوگ رہتے ہیں،کراچی میں لاہور سے دگنی آبادی ہے، پولیس لاہور سے آتی ہے، کراچی میں جرائم کی شرح واشنگٹن، کیپ ٹاو¿ن اور میکسیکو سے کم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک لاکھ کی آبادی پر 10 قتل ہوتے ہیں،کراچی کو ایمرجنسی پیکج دیا جائے، کراچی انتہا پسندوں، دہشت گردوں اور لینڈ مافیا کا گڑھ ہے، متحدہ قومی موومنٹ کراچی میں 20 سال حکمرانی کر رہی ہے اور جو کچھ کراچی کے ساتھ ہوا اس کو سب نے دیکھا، اب تحریک انصاف لاہور کی ایم کیو ایم بننا چاہتی ہے، صرف بھٹو کا نظام کراچی کو بدل سکتی ہے، کراچی میں دھاندلی ہوتی ہے، 2018 میں انتخابات میں شفاف انتخابات میں کراچی کو آزادی ملے گی۔ انہوں نے ”یہ شہر کراچی بھٹو کا“ کے نعرے بھی لگوائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...