Tuesday, October 27, 2020
Home Trending کراچی میں دہشتگردی کرنیوالے ملک دشمن ہیں، نواز شریف

کراچی میں دہشتگردی کرنیوالے ملک دشمن ہیں، نواز شریف

PMکراچی، وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی کرنے والے ملک دشمن ہیں اور ملک دشمنوں کا شہر سے صفایا کریں گے جبکہ گورنر اور وزیراعلی کراچی کے معاملات ہم آہنگی سے صوبائی سطح پر حل کریں۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے۔ اس موقع موقع وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پرعملدرآمد کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے جب کہ اس حوالے سے 4 کمیٹیاں بھی بنا کرعملدرآمد شروع کردیا گیا ہے اور دہشتگردی سے متعلق مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کے لئے اسکروٹنی کا عمل 10 روز میں مکمل کرلیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ گورنر اور وزیراعلی 2 بڑی سیاسی جماعتوں میں ہم آہنگی برقرار رکھیں اورایم کیو ایم کے تحفظات دور کرتے ہوئے تمام معاملات صوبائی سطح پرحل کئے جائیں۔
اس سے قبل اعلی سطح اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم نواز شریف کراچی ایئرپورٹ پہنچے تو وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر حکام نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر گورنر ہاؤس پہنچے جبکہ اجلاس گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیراعلی سید قائم علی شاہ،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیراطلاعات شرجیل میمن، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس اور دیگر پولیس اور سیکیورٹی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کا وفد بھی شریک ہے جس میں سردار احمد، حیدرعباس رضوی، بابر غوری اور قمر منصور بھی شریک ہیں۔
اجلاس کے بعد وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے مقتول کارکن سہیل احمد،فراز عالم اورریحان کےاہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کی پراسرار ہلاکت سے متعلق دریافت کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مبینہ ٹاون کےقریب شہریوں نےچورپکڑ لیا

کراچی:مبینہ ٹاون کے قریب شہریوں نے رنگے ہاتھوں چورکو پکڑ لیا,شہریوں کے مطابق ملزم شہری سے اسلحے کے زور پرموٹرسائیکل چوری کر...

چھالیہ اگر گٹکا نہیں ہے تو کیوں ضبط کی جارہی ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر...

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...