Friday, October 23, 2020
Home Trending نواز شریف کا سندھ پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

نواز شریف کا سندھ پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار

Nawaz-Sharif320x180کراچی ،گورنر ہاو¿س میں وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی زیرصدارت پیر کو ہونے والے اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس کے آغاز ہوتے ہی وزیراعظم میاں نوازشریف نے تمام غیرمتعلقہ افراد کو کمرے سے باہر نکلنے کی ہدایت کی۔ دوران اجلاس آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی نے وفاق سے اسلحہ اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد طلب کرتے ہوئے کہا کہ کئی کیسز میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے نمٹنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آئی جی سندھ کو عسکری اداروں سے رابطے میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جس چیز کی ضرورت ہوگی فراہم کی جائے گی۔ چیف سیکرٹری سندھ سجاد سلیم ہوتیانہ نے سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن کی ازسرنو تحقیقات کروانے کا عندیہ دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے 2 گھنٹے 35 منٹ کے طویل اجلاس میں صرف ایک ہی جملہ کہا۔ انہوںنے کہا کہ آپ آتے رہا کریں، ہمارے حوصلے بڑھتے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعظم میاں نوازشریف نے سندھ پولیس کی کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مقدمات کے چالان میں تاخیر کی وجوہات کیا ہیں اور تفتیشی حکام مقدمات کی تحقیقات میں سست روی کا مظاہرہ کیوں کررہے ہیں۔ انہوںنے آئی جی سندھ سے وضاحت طلب کی اور کہا کہ جو تفتیشی افسر اہم مقدمات کی تفتیش 15 دن سے ایک ماہ میں مکمل نہیں کرے گا اسے گھر بھیج دیا جائے گا۔ انہوںنے آئی جی سندھ کو حکم دیا کہ سانحہ بلدیہ کی تفتیش جلد ازجلد مکمل کرے۔ انہوںنے کہا کہ تفتیش میں غفلت برتتنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ حکومت اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...