Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل این بی پی ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ میںچھ ٹیموں کی فتوحات

این بی پی ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ میںچھ ٹیموں کی فتوحات

25-10-2016کراچی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے جاری “نیشنل بنک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ 2016میں کھیلے گئے 6میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔چمپئن شپ میں پاک بلوچ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں فرنٹیئر سٹی فٹ بال کلب نے اورنگی مسلم کو 2-1سے شکست دیدی ، دوسرے میچ میں غنی اسپورٹس نے لیاقت شاہ میموریل کلب کو 2-0سے زیر کردیا۔جرمن اسکول گرائونڈ اورنگی ٹائون میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں فرنٹیئر مجاہد نے اورنگی ملت کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0سے عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ۔ماڑی پور بلوچ فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں حسن اولیاء فٹ بال کلب نے ایاز الیون کیماڑی کو 5-0سے ٹھکانے لگا دیا ۔حسن اولیاء فٹ بال گرائونڈ گولیمارمیں کھیلے گئے پانچویں میچ میں ماڑی پور آزاد نے سندھ بلوچستان فٹ بال کلب کو 3-1سے ڈھیر کردیا ۔پرانا گولیمار فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چھٹے اور آخری میچ میں ارکان اسپورٹس نے پاک جوہر کلب کو 3-0سے ہرا دیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...