Wednesday, October 21, 2020
Home کھیل نیشنل بینک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ جاری

نیشنل بینک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ جاری

pakistan-premier-football-lکراچی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن ویسٹ کے زیر اہتمام نیشنل بنک آف پاکستان کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف فٹ بال اسٹیڈیم پر جاری “نیشنل بینک ڈسٹرکٹ ویسٹ فٹ بال چمپئن شپ 2016میں مزید میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں قادری اسپورٹس نے پنالٹی ککس پر غنی اسپورٹس کو 4-3سے شکست دیدی،دوران کھیل مقابلہ 1-1گول سے برابر رہا ۔دوسرے میچ میں میٹرو ول اسٹار نے ینگ انصاری کو 3-2سے ڈھیر کردیا ۔تیسرے میچ میں عثمان شہید کلب نے سوسائٹی برادرز کو پنالٹی ککس پر 4-3سے ہرا دیا یہ مقابلہ بھی وقت مقررہ تک بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا ۔کھیلے گئے چوتھے میچ میں خیبر مسلم کی ٹیم نے عمدہ کھیل کی بدولت فرنٹیئر مجاہد کو 2-0سے شکست دیدی ،فاتح ٹیم کے فاروق اور عبدالحق نے گول اسکور کئے ۔پانچویں اور آخری میچ میں شاہین افغان نے اصلاح بلوچ کو 2-2گول سے برابری کے بعد پنالٹی ککس پر 5-4سے شکست دیدی،شاہین افغان کے حبیب نے 2جبکہ اصلاح بلوچ کے سرفراز اور صغیر نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔چمپئن شپ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض سلیم فیض ،کلام الدین ،الطاف مگسی،ذین،عبدالکریم ،دوست محمد ،شاہد ،نصیر ،جاوید اقبال ،تنویر ،عابد ،عمران ،دلمراد بلوچ ،ابرار اور ہارون نے انجام دیئے ۔میچ کمشنر اقبال منہاس ،عبدالغفور ،مراد فاروقی اور غلام حسین اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...