طارق جمالی نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی کپ کاافتتاح کریں گے

nbpکراچی نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی چوتھا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ T20 انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح رنگا رنگ تقریب میں آج بروزہفتہ9 فروری کو3 بجے دن نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کلفٹن پرکرینگے اس موقع پرگروپ ہیڈ شوکت محمود خٹک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم اور دیگربھی موجود ہونگے جبکہ ٹورنامنٹ میں تمام شریک 21 ٹیمیں افتتاحی تقریب میں شریک ہونگی اس موقع پر مارچ پاسٹ ہوگا اور قومی نغموں کی دھنیں بجائی جائینگی ۔ درین اثنا افتتاحی میچ کریڈٹ مینجمنٹ گروپ تھنڈر اورسروس کوالٹی گروپ شاندارکے درمیان کھیلا جائیگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top