یوم پاکستان NBPکپ باسکٹ بال چمپئن شپ کا شاندارآغاز

15-3-2018aکراچی کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل بنک کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر “یوم پاکستان NBPکپ باسکٹ بال چمپئن شپ”کا شاندار آغاز ،اسسٹنٹ کمشنر آرام باغ ضلع جنوبی محمد مطاہر امین حیات وٹو نے چمپئن شپ کا پر وقار تقریب میں افتتاح کردیا ۔چمپئن شپ کا افتتاحی میچ کراچی باسکٹ بال کلب نے مد مقابل عثمان باسکٹ بال کلب کو 50کے مقابلے میں 57باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر اپنے نام کرلیا،میچ سے قبل مہمان خصوصی اسسٹنٹ کشنر محمد مطاہر امین حیات وٹو سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر سائوتھ سید صلاح الدین احمد کی قیادت میں ضلع جنوبی انتظامیہ کھیلوں کے فروغ میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی انہوںنے اعلان کیا کہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر اپریل کے آخری ہفتے میں پہلی ڈپٹی کمشنر سائوتھ بوائز اینڈ گرلز باسکٹ بال چمپئن شپ کا انعقاد کیا جائیگا انہوں نے اعلان کیا کہ 23مارچ کو اس یوم پاکستان چمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر بلدیہ جنوبی کے تعاون سے خوبصورت فلاور شو کا انعقاد بھی آرام باغ میں کیا جائیگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top