بدھ, دسمبر 7, 2022
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکاروبارسوئی گیس مزید مہنگی ہونے کے امکان

سوئی گیس مزید مہنگی ہونے کے امکان

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن نے14اکتوبر 2022ء کو اس مقصد کے لیے  پٹیشن داخل کی تھی، جس میں مالی سال   2022-23 کے لیے ریونیو ضروریات کے تخمینے اور مجوزہ گیس قیمتوںپر نظرثانی کی استدعا کی گئی تھی۔ اوگرا کے مطابق اس پٹیشن پر غور کرنے کے لیے عوامی سماعت منعقد کی گئی، جس میں شرکت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز، صارفین اور عام افراد کو دعوت دی گئی تھی اور ان سے کہا گیا تھا کہ وہ سوئی ناردرن کی درخواست پر اپنا نقطہ نظر پیش کریں۔

سوئی ناردرن نے اپنی پٹیشن میں رینیو شارٹ فال کا تخمینہ 178,814ملین روپے ظاہر کیا ہے، جس میں 445 ملین روپے کا تخمینہ ایل پی جی ایئر مکس پروجیکٹ کے حوالے سے لگایا گیا ہے۔

سوئی ناردرن نے اس شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے یکم جولائی2022ء سے گیس کی اوسط قیمت میں 488.08 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code