Thursday, October 29, 2020
Home Trending سندھ میں ٹرانسفر پوسٹنگ کےلئے رشوت طلب کی جارہی ہے، نہال ہاشمی

سندھ میں ٹرانسفر پوسٹنگ کےلئے رشوت طلب کی جارہی ہے، نہال ہاشمی

Nehal-Hashmi-300x223مسلم لیگ ( ن ) سندھ کے جنرل سیکریٹری نہال ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف نے سیاسی اور معاشی جمود کو توڑ دیا ہے ملک میں دہشت گردی اور دھرنوں کے باوجود حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں کمی اچھا اقدام ہے ۔تاریخی کمی سے ثابت ہو گیا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوام دوست ہے ۔اگر دھرنے نہ ہوتے تو اور بھی قیمتیں کم ہو سکتی تھیں۔وہ مسلم لیگ ہاﺅس سندھ میں شاہ محمد شاہ اور اسد عثمانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نہال ہاشمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ خدشہ ہے کہ خیبر پختونخواہ کہیں پولیو زدہ صوبہ نہ بن جائے۔
کے پی کے میں 5 ہزار اسکول چھت سے محروم ہیں ۔دھرنے والے پولیو زدہ اور کے پی کے حکومت فالج زدہ ہے ۔خیبر پختو نخواہ حکومت کے پاس 34 ارب ہونے کے باوجود صوبے میں ترقی نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں حیدر آباد میںبین الاقوامی اقلیتی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کی صدارت وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کریں گے۔نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ حکومت تعصب کی عینک اتار دے صوبے میںٹرانسفر پوسٹنگ کے لئے رشوت لی جارہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...