Monday, October 26, 2020
Home Trending نیلوفر ہوا کے کم دباو میں تبدیل

نیلوفر ہوا کے کم دباو میں تبدیل

pakistan-cyclone-nelofaبحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان نیلوفر ہوا کے کم دباو میں تبدیل ہوگیا۔ سندھ اوربلوچستان کے ماہی گیر کل سے معمول کی سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میرپورخاص،کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں مطلع ابرآلود ہے جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں مطلع صاف ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص،لسبیلہ اور گردونواح میں کہیں کہیں تیزہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش لسبیلہ میں سولہ ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹھٹھہ دس،کراچی پانچ ، حیدرآباد چار اور مٹھی میں ایک ملی میٹربارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان نیلوفر ہوا کے کم دباﺅ میں تبدیل ہوگیا ہے، سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر کل سے اپنی سرگرمیاں بحال کرلیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد اور میرپورخاص میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی مسکن دھماکا, جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی

کراچی: گلشن اقبال میں مسکن چورنگی کے قريب عمارت میں دھماکے کا ايک اور زخمی دوران علاج دم توڑ گیا جس کے...

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...