عوام پرپھربجلی گرادی،ایک روپے 80پیسے فی یونٹ مہنگی

nepraکراچی نیپرا کا بجلی صارفین کو زور کا جھٹکا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 80 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ فیصلے سے صارفین پر ساڑھے 13 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا، اطلاق کے الیکڑک لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نائب چئرمین نیپرا رحمت اللہ بلوچ کی زیر صدارت سماعت ہوئی۔ جس میں نیپرا حکام نے بتایا کہ بجلی کی پیداوار کے لیے کوئلے اور ایل این جی سے چلنے والے پاور پلانٹ نہیں چلائے گئے، یہ پاور پلانٹس نہ چلانے سے 6 ارب 70 کروڑ روپے اور 91 پیسے فی یونٹ تک کی بچت کی جاسکتی تھی۔نیپرا نے کوئلے اور ایل این جی سے چلنے والے سستی بجلی پیدا کرنے والے پاورپلانٹس نہ چلانے پر سی پی پی اے سے تحریری وضاحت طلب کرلی۔ حکام کی جانب سے نیپرا اتھارٹی کو بتایا گیا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال جنوری میں ہائیڈل سے کم بجلی پیدا کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top