نیو کراچی کے علاقے صبا سینما کے قریب برف خانے میں بوائلر پھٹنے سے 10 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، دھماکے سے برف خانے کے ساتھ کی 2 فیکٹریاں بھی بری طرح متاثر ہوئیں جبکہ وہاں کھڑی 8 سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پی ایم ٹی بھی اڑ گئی جس سے پورا علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، انڈسٹریل ایسوی ایشن کی ڈیزاسٹر ٹیم اور ریسکیو اداروں کے رضا کاروں نے امدادی کام شروع کردیا جبکہ زخمیوں اور نعشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔