Sunday, October 25, 2020
Home Trending شہر قائد کے نیوز چینلز کی نشریات معطل، قیاس آرائیاں زور...

شہر قائد کے نیوز چینلز کی نشریات معطل، قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں

News Channerlsشہرقائد کے مختلف علاقوں میں ملکی اور غیر ملکی نیوز چینلز کی نشریات معطل کردی گئیں جس شہریوں میں بے چینی پھیل گئی۔تفصیلات کے مطابق صدر، گلشن اقبال، شاہ فیصل ٹاﺅن، ملیر، ایئر پورٹ، سہراب گوتھ، جمشید ٹاﺅن، لسبیلہ ، لیاقت آباد، نئی کراچی، سائٹ ٹاﺅن، بلدیہ ٹاﺅن، گڈاپ ٹاﺅن، لانڈھی، کورنگی، ابراھیم حیدری، بن قاسم ٹاﺅن اور ناظم آباد سمیت کئی علاقوں میں نیوز چینلز کی نشریات معطل ہونے کے بارے میں فون کرکے دریافت کرتے رہے۔ شہری حلقوں میں بے چینی کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔ جبکہ بعض حلقوں میںمختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999 کو نواز حکومت کو برطرف کیا تھا تو انہوں نے سب سے پہلے پی ٹی وی سمیت ملک بھر میں نیوز چینلز معطل کردی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...