Sunday, October 25, 2020
Home خاص خبریں حادثات و جرائم نیوٹاؤن میں پولیس کی کارروائی ، 3 غیرملکیوں سمیت 15ملزمان گرفتار

نیوٹاؤن میں پولیس کی کارروائی ، 3 غیرملکیوں سمیت 15ملزمان گرفتار

crime-1کراچی، رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے3 غیرملکی باشندوں سمیت15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کر کے3 غیر ملکی گرفتار کر لئے۔گرفتار افراد کیخلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 4 ٹارگٹ کلر اور سہولت کار گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کو سرجانی، رنچھوڑ لائن اور آرام باغ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر ملزم عالد علی خان عرف ملنگی کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں ملزم عالد علی خان نے تین افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ گلشن اقبال مدینہ کالونی میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کے بعد چھ مشتبہ افراد سمیت نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین ٹی ٹی پستول اور نو کارتوس برآمد ہوئے۔شانتی نگر میں پولیس نے کارروائی کے بعد باوردی جعلی سب انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی گلشن عابد قائم خانی کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اورچھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...