نیوائیرنائٹ پر شہر کی کسی بھی شارع کو بند نہیں کیا جائے گا، ٹریفک پولیس نے روٹ پلان مرتب کرلیا، شام چھ بجے سے ہیوی ٹریفک کا شہر میں داخلہ بند ہوگا، موٹرسائیکل کے سائیلنسر نکال کر چلانے والوں، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا جائے گا، ٹریفک پولیس کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد نئے سال کی خوشی میں تفریحی مقامات بن قاسم پارک اور سی ویو کا رخ کرے گی، ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے سی ویو میکڈونلڈ سے ولج ہوٹل تک یکطرفہ ٹریفک چلے گی، ٹریفک پلان کے مطابق، شارع فیصل، سی ویو، عبداللہ ہارون روڈ، ضیاءالدین روڈ، مائی کولاچی، کورنگی اور ایم ٹی خان روڈ پر بھی پارکنگ ممنوع قرار،