Friday, October 23, 2020
Home کھیل ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 143رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ :نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 143رنز سے شکست دیدی

newzealand westindies1ویلنگٹن: کرکٹ ورلڈ کپ 2015ء کے آخری کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 143رنز سے شکست دیدی ہے،ورلڈ کپ کے ناک آوٹ مرحلے میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے ،اس کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ میگاایونٹ کی ٹاپ 4ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔24مارچ کو ہونیوالے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سےآکلینڈ کے میدان پر ہوگا۔نیوزی لینڈ ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مارٹن گیپٹل کے ناقابل شکست 237رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 393رنز سجائے۔ویسٹ انڈیزکی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 30اووز میں 250رنز پر آوٹ ہوگئی۔کالی آندھی کی طرف سے کرس گیل 61رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔نیوزلینڈ کی طرف سے ٹرینٹ بولٹ نے 4کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔بولٹ 19وکٹیں حاصل کرکے میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے بالر بن گئے ہیں۔میچ کی خاص بات گیپٹل کی اننگ ہے، جنہوںنے 163 گیندوں پر 24 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے237رنز بنائےجو کہ ورلڈ کپ کرکٹ میں اعزاز ہے جو اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے نام تھا جو انہوں نے زمبابوے کیخلاف 215رنز تھا جو انہوں نے اسی ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بنایا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...