Thursday, October 29, 2020
Home Trending فلاحی تنظیموں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ، لاشیں طلبا کی تحقیق...

فلاحی تنظیموں کے خلاف کریک ڈائون کا فیصلہ، لاشیں طلبا کی تحقیق کے لیے یونیورسٹیزکو فروخت کردی جاتی ہیں، انکشافات

Target-Killing.31کراچی،حساس اداروں نے کراچی میں فلاحی سرگرمیوں کی آڑ میں دہشت گردوں کی معاونت کرنے والی فلاحی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ فلاحی ادارے اپنے ایمبولینس اور دیگر سروسز کے ذریعہ ٹارگٹ کلنگ ،اسلحہ کی منتقلی ،اغواء برائے تاوان اور لاشوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں ۔حساس اداروں نے اس حوالے سے تمام ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ۔جبکہ فلاحی تنظیموں میں کام کرنے والے اہلکار ٹارگٹ کلرز کے ساتھ مل کر ہدف کو نشانہ بنانے کے لیے مخبریاں بھی کرتے رہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق کراچی میں دہشت گردی کی سنگین ترین وارداتوں میں ریسکیو اداروں کا کردار سامنے آیا ہے ۔ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہیں لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے میں شہر میں کام کرنے والے ریسکیو اداروں میں کام کرنے والے رضا کار ان کو مدد فراہم کرتے رہے ہیں ۔جبکہ اسلحہ کی منتقلی ،اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں مغویوں کو ان اداروں کی ایمبولینسوں کے ذریعہ محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاتا تھا ۔ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ بہت سی نامعلوم لاشیں پرائیویٹ سردخانوں سے براہ راست میڈیکل یونیورسٹیز کے طلباء کی تحقیق کے لیے ان یونیورسٹیز کو فروخت کردی جاتی تھیں اور ان کی شناخت کا کوئی سوال ہی نہیں پیدا ہوتا تھا ۔اس تمام عمل میں اسپتالوں کے ایم ایل او اور ڈیوٹی افسران بھی ملوث ہوتے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ ان ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ چرم قربانی ،فطرے اور زکوۃ کے حوالے سے ان ریسکیو اداروں کو خصوصی ٹاسک دیا جاتا ہے ۔ مختلف جرائم سے حاصل ہونے والی یہ رقم شہر میں بدامنی اور افرا تفری پھیلانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...