Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن مستحقین کیلئے بڑے پیمانے پر قربانیاں کرے گی،نعمت اللہ خان

الخدمت فاؤنڈیشن مستحقین کیلئے بڑے پیمانے پر قربانیاں کرے گی،نعمت اللہ خان

pml-f-candidate-retires-in-support-of-naimatullah-1367980403-6530کراچی ، الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان عیدالا ضحیٰ پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قربانی کرے گی اور قربانی کا گوشت متاثرین اور مستحقین میں تقسیم کیا جا ئے گا جبکہ سندھ ،بلوچستان خصوصاًضلع تھر پارکر سمیت پسماندہ علا قوں میں ی سبیل اللہ قربانی کا اہتمام کیا جائے گا ۔سابق نا ظم کراچی نعمت اللہ خان نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین متاثرہ علاقوں میں اب بھی مشکلات کا شکار ہیں ۔ا لخدمت فاؤنڈیشن ان کی خدمت میں مصروف ہے ،الخدمت فاؤنڈیشن ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے اس سال بھی عید الاضحی پر سیلاب متاثرین کیلئے بڑے پیمانے پر قرنیاں کرے گی اور الخدمت کے سیکڑوں رضا کار قربانی کا گوشت متاثرین ، مستحقین اور ضرورت مندوں میں تقسیم کریں گے، قربانیوں کا مقصد انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرنا ہے ، الخدمت فاؤنڈیشن نے ماضی میں بھی یہ خدمات انجام دی ہیں آئندہ بھی انجام دے گی ،ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں محروم و کمزور طبقات کیلئے بھی فی سبیل اللہ قربا نی کا اہتمام کیا جارہا ہے ،متاثرین اور مستحقین میںعید کی خوشیاں بانٹنا چاہتے ہیں ،اس سلسلے میں اہل خیر افراد ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے اہل خیر افرادسے اپیل کی کہ وہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت متاثرین و مستحقین کیلئے فی سبیل اللہ قربانیوں میں حصہ لیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

چھالیہ اگر گٹکا نہیں ہے تو کیوں ضبط کی جارہی ہے؟ سندھ ہائیکورٹ

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے چھالیہ ضبط کرنے اور مقدمات درج کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت پر...

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...