اسلام آباد، سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن کے سینیٹر نے جرمانہ ادا نہ کیا تو انہیں مزید ایک ماہ قید کی بھگتنا ہوگی۔پولیس نے مسلم لیگ ن کے رہنما کو گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کر دیا ،جہاں لیگی سینیٹر کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ ، عدالت نے 24 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،آج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے لیگی سینیٹر کو ایک ماہ قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی اور انہیں 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا ہے۔