Thursday, October 22, 2020
Home Trending بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا

بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا

pakistan-cyclone-nelofaبحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شدید سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ بدھ سے جمعے کے درمیان کراچی سمیت زیریں سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔کراچی میں ساحل سمندر کو دو روز کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان نیلوفر میں مسلسل شدت آرہی ہے، یہ پاکستان میں شدیدبارشیں لانے کےساتھ سمندر کی لہروں میں طلاطم بھی لائےگا۔ محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ ماہی گیرسمندرکارخ نہ کریں۔بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان نیلوفر ابھی پاکستان کی حدود سے باہر ہے اور 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اومان کے ساحل کی طرف بڑھ رہاہے۔ نیلوفر کے پاکستان کی طرف سفر کے دوران سمندر کی سطح طلاطم خیز رہے گی، اس کی وجہ سے کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، سجاول ، میرپورخاص اور جنوبی سندھ میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کابھی امکان ہے۔ 100 کلومیٹر کی رفتار سے تیزہوائیں بھی چلیں گی۔ ان بارشوں کے پیش نظروارننگ جاری کی گئی ہے کہ ماہی گیر سمندرمیں نہ جائیں اور جو گئے ہوئے ہیں وہ بدھ تک واپس آجائیں۔ ماہرین موسمیات کاکہنا کہ سمندری طوفان نیلوفر میں شدت آرہی ہے تاہم اس کے اثرات زیادہ خطرناک تونہیں لیکن ممکنہ بارشوں کے پیش نظرنقصانات سے بچاﺅکیلئے قبل ازوقت اقدامات اٹھاناضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...