میری نظرمیں چوہدری نثارکی کوئی اہمیت نہیں،مرادعلی شاہ

murad ali shah 4کراچی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے چوہدری نثار کی میری نظر میں کوئی اہمیت نہیں ۔ ان کی تقریر سے متعلق پیپلز پارٹی کا مشترکہ موقف سامنے لایا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور نوید قمر کے ہمرا فیڈریشن ہاوس پہنچے ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی اور ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے 7 موبائل ہیلتھ یونٹس سندھ حکومت کے حولے کیے ۔ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے میں مسائل بہت زیادہ ہیں جلدی حل نہیں ہو سکتے، لیکن سمت کا تعین ہو سکتا ہے ۔اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان کے لئے ٹاسک فورس کی تشکیل کی حمایت کرتے ہیں ، نیشنل ایکشن پلان کے 7 سے 8 نکات ایسے ہیں جن پر عمل درآمد نہیں ہوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top