Thursday, October 22, 2020
Home Trending پاسپورٹ کے لیے اب سفارش کی ضرورت نہیں، گھر کی دہلیزپرملے گا،...

پاسپورٹ کے لیے اب سفارش کی ضرورت نہیں، گھر کی دہلیزپرملے گا، چوہدری نثارعلی خان

passport320x180کراچی، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے پاسپورٹ کی آسان فراہمی کے سلسلے میں ’ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کی آسان سروس میسرآئے گی۔ ان کا کہناتھا کہ اب پاسپورٹ کے حصول کے لیے کسی سفارش کی ضرورت بھی نہیں ہوگی، ان کا کہناتھا کہ پاسپورٹ گھر کی دہلیز پر ملے، شروع کی جانے والی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے پاسپورٹ کے پروسیس کا پتا چلے گا، اداروں میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری لارہے ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ نے اخبارنویسی کو بتا یا کہ ایس ایم ایس نمبرپردرخواست گزار شکایات اورتجاویز بھی بھیج سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سروس ذریعے درخواست گزارپاسپورٹ کے تمام مراحل سے باخبررہے گا جبکہ پاسپورٹ کی گھر پر فراہمی کے لیےی سروس کا آئندہ ماہ سے آغاز کردیا جائے گا۔
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کا کہناتھا کہ نادرا میں بدعنوان عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، گزشتہ چندماہ میں نادرا کے 138 ملازمین کو نکالاجاچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...

کھارادر میں تجاوزات کےخلاف آپریشن،ٹھیلے اور پتھارے ضبط

کراچی، انسداد تجاوزات ضلع جنوبی نے کھارادر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد پتھارے اور ٹھیلے ضبط کرلئے گئے، ذرائع کے مطابق...