Thursday, October 22, 2020
Home Trending عمران خان جمہوریت کے مخالف اور مارشل لا ءکے حامی ہے ۔...

عمران خان جمہوریت کے مخالف اور مارشل لا ءکے حامی ہے ۔ نثار کھوڑو

nisar-khoroکراچی،     فوج کو نواز شریف نے نہیں مگر طاہرالقادری اور عمران خان نے بدنام کیا ہے ۔وزیر اعظم کے استعفے سے پہلے عمران خان اپنی پارٹی چیئرمین شپ سے استعفٰی دیں کیونکہ ان کی پارٹی انتخابات میں بھی دھاندلی ہوئی ہے۔ اگر عمران خان مارشل لاء کے خلاف ہیںاوروزیر اعظم کے بڑے عہدے کو چیلینج کررہے ہیں تو وہ ماتحت عہدے کے سربراہ آرمی چیف سے ملنے کیوں گئے انھیں ایسی کیا مجبوری تھی وہ قوم کو جواب دیں ۔جاوید ہاشمی پیپلز پارٹی میں آئینگے تو ہمارے لیے اس سے بڑ ی خوشی کی کیا بات ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار سندھ کے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے منگل کو سندھ اسمبلی میں واقع اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ طاہر القادری اور عمران خان 58ٹو بی کے حامی ہیں مگر اس شق کو پارلیمنٹ نے ختم کردیا ہے جس کے تحت ایک چارچ شیٹ پر حکومتوں کو ختم کیا جاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔پارلیمنٹ کو برقرار رکھنے کیلیئے ہم سب جذباتی ہیں تاہم جو عناصر پارلیمنٹ اور آئین کے خلاف ہیں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ۔انھوں نے کہا کہ قومی حکومت نہیں بنے گی مگر ۲۲ دن سے یہ تماشہ کرنے کا طریقہ کار نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ انتخابی دھاندلی کے خلاف ہیں مگر اس کا سدباب انتخابی اصلاحات میں ہے اسلیئے طاہر القادری اور عمران خان ہوش کے ناخن لیں اور پاکستان ، صوبائی خود مختاری اور آئین پر رحم کریں اورمذاکرات کا راستہ اختیار کرکے اپنے دھرنے ختم کریںورنہ یہ افراتفری ملک کو بگاڑ سکتی ہے کیونکہ یہ مرض اتنا بگڑا ہوا ہے کہ نفسیات کا کوئی ماہر ڈاکٹر بھی یہاں فیل ہوجائے گا ۔عمران خان کی اپنی پارٹی میں دراڑیں پڑ چکی ہیں اور جاوید ہاشمی کے بعد اب کوئی اور بھانڈاپھوڑ دیگا۔ انھوں نے کہا کہ نوازشریف نے چار حلقے نہ کھول کر پہلی غلطی کی اور دھرنوں کو آگے آنے کی اجازت دیکر دوسری غلطی کی جو حکومت کو گلے پڑگئی۔انھوں نے کہا کہ آئین کو نہ ماننے والے ، پارلیمنٹ اوراسمبلیوں کو توڑنے کی باتیں کرنے والے آمروں کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں ۔طاہر القادری نے مشرف کے کرائے گئے 2002ءکے انتخابا ت میں تو حصہ لیا مگر جمہوری سسٹم کے تحت کرائے گئے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ۔ اگر انھیں عوام کا درد ہے تو انتخابات میں حصہ کیوں نہیں لیا۔نثار کھوڑو نے کہا کہ اگر الیکشن کمیشن نے دھاندلی کرائی تو اس وقت الیکشن کمیشن کے لیئے کیوں آواز نہیں اٹھایا ۔انھوں نے کہا کہ جمہوریت ،آئین کے لیئے ہمارے لیڈروں نے قربانیا ں دی ہیں تاکہ عوام سے ووٹ کا حق نہ چھینا جائے اور اسی عوام کے ووٹ سے وجود میں آنے والی پارلیمنٹ کی وجہ سے آمر کو صدارتی محل چھوڑنا پڑاسلیئے پارلیمنٹ اور آئین پرکسی قسم کی مصلحت نہیں ہوگی۔انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے تو ماضی میں چار مارشل لاﺅں کو تحفظ دیا تو اب اس صورتحال میں ان کے ازخود نوٹس لینے کو کیا کہوں تاہم پاکستان کی سالیمت کے لیئے پرامید ہوں اور تما م ادارے پارلیمنٹ کے ماتحت ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار

کراچی:مختلف علاقوں میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کی کارروائیاں,5 ملزمان گرفتار،اے سی ایل سی کے مطابق ناظم آباد، بلدیہ سائٹ اور کورنگی...

کراچی واقعے کے اصل کرداروں کے نام سے اب تک آگاہ نہیں کیا گیا, پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے کمرے میں جبراً داخل ہونے کا حکم...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا,ایم ڈی سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...

دسمبر جنوری میں گیس کا بحران بڑھے گا: ایم ڈید سوئی ناردرن

سوئی ناردرن گیس کمپنی کے ایم ڈی عامر طفیل کا کہنا ہے سردیوں میں 500 ملین کیوبک فٹ سے زائد شارٹ فال...