Friday, October 23, 2020
Home Trending سید علی نواز شاہ کی کی گرفتاری سے نیب کا کردار مشکوک...

سید علی نواز شاہ کی کی گرفتاری سے نیب کا کردار مشکوک ہو گیا،نثار احمد کھوڑو

Nisar-Khoro320x180کراچی، سندھ کے سینئر وزیر برائے اطلاعات نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی سید علی نواز شاہ کی کی گرفتاری سے نیب کا کردار مشکوک ہو گیاہے ۔علی نواز شاہ وزیر کی حیثیت سے تنخواہ نہیں لیتے کرپشن کیا کریں گے ۔ سندھ کی گیس پر آِ ئین کے تحت صرف سندھ کا حق ہے۔ وہ پیر کو سینٹرل جیل کراچی میں سید علی نواز شاہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے ۔قبل ازیں انہوں نے علی نواز شاہ سے ملاقات میں احتساب عدالت کے فیصلے میں موجود قانونی کمزوریوں پر تبادلہ خیال کیا ۔نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ علی نواز شاہ پیپلزپارٹی کے بانی رکن ہیں ۔ علی نواز شاہ پر امتحان تحقیقاتی اداراوں کے کھو کھلے پن کا ثبوت ہے ۔ رکن سندھ اسمبلی کی استعمال شدہ اراضی کے معاوضے کو غلط رنگ دے کر مقدمہ بنایا گیا ۔ زمین واپڈا کے سیم نالے کے لیے استعمال کی گئی ۔ زمین کا معاوضہ دینے کا عدالتی فیصلہ ریکارڈ پر ہے ۔ احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اعلی عدالت جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سید علی نواز شاہ کے ساتھ جو کچھ ہوا ہے وہ انتقامی کارروائی نہیں ہے تو کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ کی گیس پر آِ ئین کے تحت صرف سندھ کا حق ہے ۔ سندھ کی گیس کوئی زبردستی لے جانے کی کوشش کرے گا تو ہم اسے روکنے حق رکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی کیلئے پانی سپلائی کے منصوبے کے فور کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد

کراچی کے لئے پانی سپلائی کے منصوبے کی ذمہ داری واپڈا کے سپرد کر دی گئی، چیئرمین واپڈا نے کہا کہ حکومت...

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...