Monday, October 26, 2020
Home Trending ذوالفقار مرزا نے جو بیانات دیے ہیں وہ ان کی ذاتی رائے...

ذوالفقار مرزا نے جو بیانات دیے ہیں وہ ان کی ذاتی رائے تھی، نثار کھوڑو

Nisar-Khoro320x180کراچی، سندھ کے سینیر وزیر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا نے جو بیانات دیے ہیں وہ ان کی ذاتی رائے تھی اور وہ ایسے بیانات ماضی میں بھی دیتے رہے ہیں۔ سندھ میں پہلی بار پانچ سالہ ایجوکیشن پلان تشکیل دیا جائے گا۔ مقامی ہوٹل میں سندھ میں پانچ سالہ ایجوکیشن پلان کے حوالے سے منقدہ ورک شاپ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت دو ہزار آٹھ سے چل رہی ہے اور ذوالفقار مرزا حکومت کا حصہ بھی رہے ہیں۔ اگر ان کو شکایت تھی تو پہلے بھی کہہ سکتے تھے۔ وہ ایسے بیانات ماضی میں بھی دیتے رہے ہیں۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ میں پہلی بار پانچ سالہ ایجوکیشن پلان تشکیل دیا جائے گا اور تین سال کے عمر تک کے بچوں کو اسکول میں داخلہ دیا جائے گا۔ ایجوکیشن پلان کے ذریعے اضافی کلاسیں بھی لی جائیں گی۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولوں کے لئے نیا ضابطہ اخلاق ترتیب دیا جارہا ہے تاکہ ان کی من مانیوں کا ختم کیا جا سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...