Thursday, October 29, 2020
Home Trending محکمہ تعلیم میں تما م بھرتی NTS کے ذریعے ہو گی ،...

محکمہ تعلیم میں تما م بھرتی NTS کے ذریعے ہو گی ، صوبائی وزیرنثار کھوڑو

nisar-khoroکراچی ،        سینئر صوبائی وزیرنثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں دو سال قبل ایس ایل ٹی ، ڈرائنگ ٹیچر ، اورینٹ ٹیچرز سمیت نان ٹیچرز کیڈرز کی1500اسامیوں پر قانونی تقاضے پورے کیئے بغیر 13ہزار بھرتیاں کی گئی ، جو کہ جعلی ہیں اس لیئے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور میں کل کی گئی غلطیا ں سدھارنے کا عزم رکھتے ہیں اور میرٹ کو ترجیح دینے کے لیئے کڑوا فیصلہ کیا ہے کہ بھرتیوں پر پابندی ہٹنے کے بعد تما م امیدوار این ٹی ایس ٹیسٹ دیں اور جو امیدوار قابلیت کے مطابق میرٹ پرٹیسٹ کلئیر کریں گے انہیں بھرتی کیا جائے گا۔ تاہم دھرنوں سے کسی صورت بلیک میل نہیں ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام سندھ اسمبلی میں واقع اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان سندھ اسمبلی نواب تیمور تالپور اور حسنین مرزا بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ بچوں کو مستقبل بہتر ہاتھوں میں دینے کے لئے اب محکمہ تعلیم میں تمام بھرتیاں نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس ) کے ذریعے ہی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات ہیں کہ محکمہ تعلیم کو بوگس طریقے سے نہیں چلایا جائے گا کیونکہ اب تعلیم کے میدان میں سندھ پر انگلیاں برداشت نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی بھرتیوں میں ملوث سابق افسران عطا اللہ دل، فرناز ریاض سمیت دیگر 12 افسران کو معطل کرکے انہیں تاحال پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے جبکہ انہیں برطرف کرنے کئے کارروائی جاری تھی تو ان افسران نے عدالتوں سے اسٹے آرڈر لے لئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں پڑھے لکھے اور قابل استاد چاہیے تاکہ قوم کا مستقبل روشن ہوسکے۔ کیونکہ اساتذہ پڑھانے کے قابل ہوں گے تو وہ بچوں کو پڑھا سکیں گے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ ماضی میں سندھی لینگویج ٹیچرز کی بھرتیوں میں غیر سندھی ٹیچرز کو بھی بھرتی کیا گیا ، جبکہ 63 امیدوار تو اس اسامی کے لئے اہل ہی نہیں تھے اور 13 کی تو ڈگڑیاں ہی جعلی تھی۔ جو کہ لمحہ فکریہ ہے اور انہیں کس صورت قبول کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منظور شدہ اسامیوں سے زیادہ کی گئی جعلی بھرتیوں پر اے جی سندھ نے اعتراض کیا اس لئے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر کی گئی بھرتیوں والے امیدواروں کی تنخوائیں روک دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ کو ترجیع دینے کے لئے یہ کڑوا فیصلہ کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ کراچی میں ٹیچنگ کیڈر کی 1500 اسامیوں پر 13000 جعلی ملازمین بھرتی کئے گئے جبکہ 1400 جعلی بھرتیاں حیدرآباد اور 700 دیگر اضلاع میں کی گئی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جعلی بھرتیوں کو ہم کیسے قبول کرسکتے ہیں اور دھرنے دے کر طاہر القادری اور عمران خان کی روش کو نہ دھرایا جائے اور ہم دھرنوں کی بلیک میلنگ میں آئیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان تمام امیدواروں کو بھرتیوں پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد ہر صورت این ٹی ایس ٹیسٹ میں بیٹھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کا دھرنا ختم کروانے کے لئے ان کے پاس دو مرتبہ چل کر گیا اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے تنخواہوں کا نوٹیفیکیشن ملنے تک دھرنا نہ ختم کرنے کی بات کی، جو کہ نامناسب رویہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...