Thursday, October 29, 2020
Home Trending اساتذہ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے اہلیت ثابت کریں، نثار...

اساتذہ این ٹی ایس ٹیسٹ پاس کرکے اہلیت ثابت کریں، نثار کھوڑو

 nisar-khoroسینئر صوبائی وزیرتعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ اب محکمہ تعلیم میں تمام بھرتیاں این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے ہی ہونگی اسلئیے ٹیچرز ایکشن کمیٹی کو پھر پیشکش کرتے ہیں کہ ایک ماہ کے اندر 1425منظور شدہ اسامیوں پر این ٹی ایس ٹیسٹ کا اعلان کیا جائے گا جس میں دو سال قبل جعلی طریقے سے بھرتی کیئے گئے تمام امیدوار تیاری کرکے ٹیسٹ دے کر خو د کو میرٹ پر اہل ثابت کریں تو انھیں ملازمت دی جائےگی ورنہ یہ موقع بھی ان کے ہاتھوں سے نکل جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے کے شرکاءسے مذاکرات کے ذریعے معاملہ حل کرنے کی کوشش کی تاہم انھوں نے ایک نہیں سنی اور بلاول ہاﺅ س کی طر ف پیش قدمی کی تو پولیس حرکت میں آئی کیونکہ امن امان پولیس اور انتظامی معاملہ ہے جس سے محکمہ تعلیم کا کوئی بھی تعلق نہیں ۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ دو سال قبل محکمہ تعلیم نے 1425اسامیوں پر 13000جعلی بھرتی کی گئی جبکہ ایس ایل ٹی کی اسامی پر 400بنگالی اور 200گلگتی افراد کو بھی بھرتی کیا گیا اس لیئے بوگس طریقے سے کی گئی بھرتیوں کو قبول نہیں کرسکتے اور ماضی کی غلطیوں کو دوبارہ نہیں دہرانا چاہتے ۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے روزگار دینے کی کوشش کی تاہم افسران نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے جعلی بھرتیاں کی اور بوگس بھرتیوں میں ملوث ان 12افسران کومعطل کرکے انھیں برطرف کرنے کے لیئے کارروائی جاری تھی تو ان افسران نے عدالت سے اسٹے لے لیا ہے جبکہ امیدواروں نے بھی عدالت سے رجوع کیاجس کیس کا فیصلہ بھی محفوظ ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...