نشوہ کے والد کا اسپتال مالکان کی گرفتاری نہ کرنے پر احتجاج کا اعلان

nishwa father کراچی، دارالصحت اسپتال میں غلط انجکشن لگنے سے انتقال کرجانے والی ننھی نشوا کے والد قیصر علی نے مطالبات پورے نہ ہونے پر اتوار سے احتجاج کا اعلان کردیا۔

کراچی پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے نشوہ کے والدنے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ اسپتال سیل کرنے، مالکان کی گرفتاری اور آزاد تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے نکات طے پائے تھے، اسپتال تو سیل ہوگیا مگر ابھی دو مطالبات پورے نہیں ہوئے اور اگر کل تک مالکان کو گرفتار کرکے آزاد تحقیقاتی کمیشن کا اعلان نہ کیا گیا تو ہمارے پاس اتوار سے احتجاج کے سوا کوئی اور چارہ نہیں ہوگا۔

انہوں  نے  کہا  کہ   ہم نے غفلت کا مقدمہ درج کرایا تھا مگر اب اس میں 302 کی دفعات شامل ہونی چاہئیں کیونکہ ایف آئی آر درج کرانے کے بعد معلوم ہوا تھا کہ آئی سی یو بچوں کا نہیں بلکہ بڑوں کا تھا، اسپتال نے غفلت چھپانے کے لیے میری بیٹی کی زندگی دائو پر لگادی،  تینوں مالکان کو گرفتار کرنا ہوگا، لگتا ہے اداروں پر دبائو کی وجہ سے مالکان کو گرفتار نہیں کیا جارہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top