Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے طلبہ کو عظیم تاریخ اور میراث سے دور کیا جارہاہے،ڈاکٹر نعمان

طلبہ کو عظیم تاریخ اور میراث سے دور کیا جارہاہے،ڈاکٹر نعمان

Dow University karachiکراچی، آئی بی اے کراچی کے مشیر برائے سماجی علوم ڈاکٹر سید نعمان الحق نے کہا کہ نوآبادیاتی نظام نے عوام کو ان کی تاریخی اور سماجی میراث اور زبانوں سے دورکردیاجس سے سنگین سماجی مسائل پیداہوئے اور قومیت پرستی کو فروغ ملا ،جس کا ایک سیاہ ترین باب مسئلہ فلسطین ہے ۔ہمارے ملک میں تعلیم ایک کاروبار بن چکا ہے اور ہمارے طلبہ کو ان کی عظیم تاریخ اور میراث سے دور کیا جارہاہے ۔ہماری قوم ایک معلق کیفیت کا شکارہیں جو ایک قومی المیہ ہے ،ثقافت،تاریخ اور زبانوں سے دوری قوموں میں تنگ نظری پیداکرتی ہے جبکہ وہ ہی افراد روشن خیالی اختیار کرپاتے ہیں جو اپنی تاریخ اور ثقافت سے جڑے رہتے ہیں۔ان خیالا اکااظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے کلیہ سماجی علوم کے زیر اہتمام کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقدہ ممتاز سلسلہ لیکچر کے تحت منعقدہ لیکچر بعنوان: ’’ کثیرالثقافتی معاشرے میں برداشت کافروغ ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر نعمان الحق نے مزید کہا کہ اقبال کے بارے میں گفتگو کرنا فیشن ہوا کرتاتھا مگر اب آئوٹ آف فیشن ہوچکا ہے ۔ہمارے نوجوان دانشورانہ سوچ سے دور ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا معاشرہ دانشورانہ قحط الرجال کا شکارہے ۔اُردو اور انگریزی کے مابین ایک خلیج پیدا کردی گئی ہے، ٹیکنالوجی کو بغیر سوچے سمجھے اور سماجی اقدار کے ساتھ ملحق کئے بغیر اپنا لینے سے معاشرتی مسائل جنم لیتے ہیں ہمارامعاشرہ سوک سینس سے عاری ہے ۔نوجوان طالبعلموں میں ڈائیلاگ اور مثبت سوچ کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کی جانب سے مذکورہ لیکچر سیریز کا انعقاد لائق تحسین عمل ہے اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیئے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...

مطالبات منظور، نرسوں کا احتجاج ختم

کراچی، کئی روز سے جاری نرسوں کا احتجاج رنگ لے آیا، حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد نرسوں نے احتجاج ختم کرنے...