Sunday, October 25, 2020
Home Trending نارتھ کراچی اور سہراب گوٹھ پر ٹریفک حادثات میں 2افراد ہلاک

نارتھ کراچی اور سہراب گوٹھ پر ٹریفک حادثات میں 2افراد ہلاک

karachiکراچی، نارتھ کراچی اور سہراب گوٹھ میں ٹریفک حادثہ2افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح نارتھ کراچی پاورہاﺅس چورنگی کے قریب نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے 35سالہ نامعلوم راہ گیر ہلاک ہوگیا،متوفی کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال پہنچایا گیا،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور مذکورہ واقعے کا ذمہ دار ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،سہراب گوٹھ سرد خانے کے قریب نامعلوم تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار25سالہ نامعلوم نوجوان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا،پولیس نے بتایا کہ متوفی کی جیب سے کوئی شناختی علامت نہیں ملی ہے،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاءکی شناخت کیلئے ایدھی ہوم منتقل کردی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...