Wednesday, October 28, 2020
Home Trending نارتھ ناظم آباد، رینجرزموبائل پر حملہ،2اہلکار شہید،4 زخمی

نارتھ ناظم آباد، رینجرزموبائل پر حملہ،2اہلکار شہید،4 زخمی

4-2-2013_94894 Karachiکراچی، نارتھ ناظم آباد میں رینجرز موبائل کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کی صورت میں دو اہلکار شہید جبکہ دو راہگیروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ شہید اہلکاروں کی شناخت یار محمد اور قاسم کے نام سے ہو گئی ۔کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں رینجرز موبائل پر نامعلوم ملزمان کی طرف سے دستی بم حملہ کیا گیا ۔ دھماکے میں دو رینجرز اہلکار شہید جبکہ دو راہگیروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے ۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کے آواز شادمان قلندریہ چوک تک سنائی دی گئی ہے ۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہید اہلکاروں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے ۔ جبکہ پولیس اور رینجرز کی مزید نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں ۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل رینجرز موبائل کے پاس کھڑی تھی جس میں دھماکہ ہوا ہے ۔ دھماکے کی وجہ سے رینجرز موبائل مکمل تباہ ہو گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل بھی مکمل تباہ ہو گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق تباہ ہونے والی موٹر سائیکل 125 ہے ۔ ابتدائی طور پر ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا ہے کہ دھماکہ خودکش لگتا ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے نارتھ ناظم آباد دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔f

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...