Monday, October 26, 2020
Home Trending ناردن بائی پاس کے قریب رینجرز سے مقابلے میں ٹارگٹ کلنگ میں...

ناردن بائی پاس کے قریب رینجرز سے مقابلے میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان مارے گئے

karachi-rangers-21کراچی، سہراب گوٹھ کے قرب نادرن بائی پاس میں پاکستان رینجرز سندھ کے ساتھ مقابلے میںحسنین بخاری ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث4ملزمان مارے گئے ہیں ۔رینجرزترجمان کے مطابق رینجرزنے جمعرات کو ملزمان کی اطلاع پرسہراب گوٹھ کے قرب نادرن بائی پاس پرٹارگیٹڈ آپریشن کیا۔دہشت گردوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی،ینجرز کی جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔،ترجمان کے مطابق حسنین بخاری ایڈووکیٹ کو ٹارگٹ کلرز نے 4 مارچ کو نشانہ بنایا تھا۔ترجمان کے مطابق رینجرز سندھ نے وکیلوں ، صحافیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے نئی مہم کا آغاز کردیا۔ترجمان نے شہریوں سے گذارش ہے کہ وہ ٹارگٹ کلرز اور دہشت گردوں کی اطلاع فوری طور پر رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...