سانحہ مچھ کے خلاف شیعہ کمیونٹی نے شہر بھر کے بعد کراچی اور گوادر کی مرکزی شاہراہ ناردرن بائی پاس پر بھی دھرنا دے دیا ہے جس کے باعث دونوں شہروں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ 20 کلو میٹر کا راستہ مکمل طورپر بند ہوگیا واضح رہے لائن میں کھڑی بیشتر گاڑیاں سبزی اور فروٹ منڈی جارہی ہے، راستہ بند ہونے سے سبزیوی کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔