Wednesday, October 28, 2020
Home Trending نادرن بائی پاس، پولیس کی سرپرستی میں اسمگلنگ کا کاروبار عروج پر

نادرن بائی پاس، پولیس کی سرپرستی میں اسمگلنگ کا کاروبار عروج پر

 (Norther bypassرپورٹ: نورالسلام ) شہرقائد میں نادرن بائی پاس آج کل اسمگلروں کا آماجگاہ بن گیا ہے بلوچستان کے سرحدی علاقے حب اورساکران سے منسلک نادرن بائی پاس کا زیادہ ترحصہ کراچی ضلع ویسٹ کے علاقے میں شامل ہے۔ بلدیہ ٹاﺅں، اورنگی ٹاﺅن، منگھوپیر، سرجانی ٹاﺅن اور گلشن معمار پولیس اسٹیشن کی حدود میں نادرن پاس سے براستہ بلوچستان اسمگل شدہ اشیاءکراچی پہنچائی جاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ منگھوپیر پولیس نے بلوچستان سے شہر قائد کو ملانے والے راستوں ماہی گاڑی اور بندمراد خان کے مقام پر چوکیان بنا رکھی ہیں البتہ ان چوکیوں کواسمگلروں کو گرفتار کرنے یا اسمگلنگ کی روک تھام سے پولیس کا کوئی سروکار نہیں بلکہ پولیس کا عملہ اسمگل شدہ اشیاءکراچی منتقلی کرنے کے بدلے اسمگلروں سے بھاری رشوت وصول کرنے میں مصروف رہتا ہے۔ یومیہ درجنوں گاڑیوں کو اسمگل شدہ اشیاءکے ساتھ کراچی میں داخلے ہونے کی اجازت دی جاتی ہے، جس کے بدلے اسمگلروں کی جانب سے پولیس افسران بھاری رشوت وصول کرتے ہیں۔اسمگلنگ کے اس گھناونے کام میں پولیس کی اسمگلروں کو مکمل سرپرستی حاصل ہے۔
اسمگلنگ کے وجہ سے خدشہ ہے کہ پیڑول، ڈیزل کی آڑ میںگاڑیوں میں بارود، اسلحہ اورمنشیات بھی اسمگل کیا جاتا ہو۔کیونکہ اسمگلروں کی جانب سے ملنے والی رشوت کے بعد پولیس کو قطعی اس بات کی فکر نہیں ہوتی کہ مذکورہ گاڑی میں ڈیزل ہے یا اسلحہ، بارود، پولیس کی ملی بھگت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسمگلر باآسانی موت کا سامان کراچی اسمگل کرسکتے ہیں اور شہر کو بارود کے ڈھیر میں تبدیل کرسکتے ہیں۔ ایک جانب شہر قائد میں رینجرز اورپولیس جرائم پیشہ افراد اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف آپریشن میں مصروف ہے جس میں اب تک سینکڑوں قانون نافذ کرنیوالے اہلکار جانیں قربان کرچکے ہیں تو دوسری جانب ایسی صورت حال میں بلوچستان سے ڈیزل اور پیٹرول کی آڑ میں اسلحہ کراچی اسمگل ہونے کی صورت میں کراچی میں امن وامان کی صورت حال مزید خراب ہونے کا بھی خدشہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...