Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ماہ نومبر 8پولیس افسران سمیت 123 افرادجاں بحق، 55 ملزمان مارے گئے

ماہ نومبر 8پولیس افسران سمیت 123 افرادجاں بحق، 55 ملزمان مارے گئے

 ( Rangersرپورٹ : سید ماجدعلی) شہر میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ایک سال سے زائد عرصے سے جاری آپریشن کے باجود شہرقائد میں جاری دہشتگردی، اسٹریٹ جرائم،بینک ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان میں کمی نہ آسکی۔ ماہ نومبرمیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 8پولیس افسران اور اہلکاروں سمیت 123افراد جاں بحق اورخواتین اور بچوں سمیت متعدد افرادزخمی ہوئے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے والے اداروں نے آپریشن میں مختلف جرائم میں ملوث 55 ملزمان کا صفایا کیا۔ تفصیلات کے مطابق یکم نومبر کو شہر میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوئے۔
2 نومبر کو ایک شہری فائرنگ سے ہلاک ہوا۔
3نومبر کو فائرنگ اورپرتشد د واقعات 8شہری لقمہ اجل بن گئے۔
4اور 5 نومبر 10محرم الحرام کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت4افراد جاں بحق ہوگئے۔
6نومبر کو فائرنگ کے واقعات میں 4افراد جاںبحق ہوئے۔
7نومبر کو فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔
8نومبر کو نامعلوم ملزما ن کی فائرنگ سے 4افراد جاں بحق ہوئے۔9نومبر کو فائرنگ سے 3افراد ہلاک ہوگئے۔
10نومبر کو فائرنگ سے 3پولیس اہلکار وں سمیت8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
11 نومبر کو شہر میں فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔
12نومبر کو نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت5افراد کو جاں بحق کردیاگیا۔
13نومبر کو فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پولیس افسر سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ 14نومبر کو فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 2 افراد جاںبحق ہوئے۔

15نومبر کو فائر نگ کے واقعات میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔
16نومبر کو فائرنگ سے 5افراد ہلاک ہوئے۔
17نومبر کو فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہوئے۔
18 نومبر کو فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 4افراد جاں بحق ہوئے۔
19نومبر کو فائرنگ کے واقعات میں 4افراد 20نومبر کو فائرنگ سے 6افراد،21نومبر کو فائرنگ سے 3افراد لقمہ اجل بنے جبکہ اورنگی ٹاﺅن میں متحدہ کے رکنیت سازی کیمپ پر دستی بم حملے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا۔
22نومبر کو فائرنگ سے3افراد جاں بحق ہوگئے۔
23نومبر کو فائرنگ سے2افراد جاں بحق ہوئے۔
24نومبر کو فائرنگ کے واقعات میں 5افراد ہلاک ہوئے۔
25نومبر کو فائرنگ سے 3افرادہلاک اور ابراہیم حیدری میں بم دھماکے سے ایک راہگیر جاں بحق ہوگیا۔
26نومبر کو فائرنگ سے پولیس افسرسمیت6افراد جاں بحق ہوئے۔
27نومبر کو فائرنگ سے 3افراد۔
28 نومبر کو فائرنگ سے 4افراد جبکہ الفلاح میں میاں بیوی کی ڈیپ فریزر سے لاشیں ملی۔
29نومبر کو فائرنگ سے 6افراد لقمہ اجل بنے۔
30 نومبر کو ساڑھے نو بجے تک 4 افراد ہلاک ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد 123 ہوگئی۔
دوسری جانب شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان، لیاری گینگ وار اوربھتہ خور سمیت55ملزمان کو ہلاک کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم نومبر کو درخشاں پولیس نے مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کیا، 2نومبر کو پولیس نے ملزم کو ہلاک کردیا،4اور 5نومبر 10محرم الحرام کے دوران پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران لیاری گینگ وارکا ایک کارندہ کو ہلاک کیا، 6نومبر کو پولیس نے لوٹ مار کرنے والے ایک ملزم کو ہلاک کیا، 7 نومبر کو پولیس نے لوٹ مار کرنے والے 2ملزمان کو ہلاک کردیا، 9نومبر کو رینجرز اور پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے کارندے سمیت 3ملزمان کو ہلاک کردیا،10نومبر کو پولیس نے ڈاکو کو ہلاک کردیا ،11نومبر کو پولیس نے مقابلے کے دوران دو ڈاکوکو ہلاک کردیا۔
12نومبر کو رینجرز اور پولیس نے لیاری گینگ وار کے دوکارندوں اورایک ڈاکوکو ہلاک کردیا، 13نومبر کو پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران دو ملزمان کو ہلاک کیا، 14نومبر کو پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 7کارندوں سمیت 8 ملزمان کو ہلاک کیا،15نومبر کو پولیس نے گینگ وار کے دو کارندوں کو ہلاک کردیا، 18نومبر کو پولیس اوررینجرز نے لیاری گینگ وارسمیت2ملزمان کو ہلاک کیا ،19نومبر کے روز پولیس نے گینگ وار کے کارندے سمیت4ملزمان کو ہلاک کیا۔
20نومبر کو پولیس اوررینجرز کالعدم تنظیم اور گینگ وار سمیت4ملزمان کو ہلاک کیا ،21نومبر کو پولیس اوررینجرز نے لیاری گینگ وار کے تین کارندوں سمیت4ملزمان کو ہلاک کیا ،22نومبرکو پولیس اوررینجرز نے لیاری گینگ وار کے دو کارندوں سمیت 3ملزمان کو ہلاک کیا،23نومبر کے روز پولیس اوررینجرز لیاری گینگ وار کے ایک کارندے کو ہلاک کیا۔
25 نومبر کو پولیس اوررینجرز نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارندے سمیت3کو ہلاک کیا، 27نومبر پولیس اوررینجرزنے لیاری گینگ وار کے ایک کار ندے کو ہلاک کیا، 28نومبر کو پولیس اوررینجرز نے لیاری گینگ وار کے چار کارندوں سمیت5ملزمان کو ہلاک کیا،29نومبر کو پولیس اوررینجرز لیاری گینگ وار ایک کارندے کو ہلاک کیا ،30نومبر کو رینجرز اورپولیس نے مبینہ مقابلے میں گینگ وار کے ایک کارندے کو ہلاک کردیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...