Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے سندھ میںپہلی بار جنرل نرسنگ ڈپلومہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

سندھ میںپہلی بار جنرل نرسنگ ڈپلومہ کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد

Nursing entry testشہرقائد سمیت صوبے بھر میں پہلی بارجنرل نرسنگ ڈپلومہ میں داخلے کے خواہش مند3ہزار631طلبہ و طالبات نے965 سیٹوں کے لئے این ٹی ایس کے ذریعے10مختلف سینٹرز میں انٹری ٹیسٹ دیا،جبکہ طلبہ کے انٹری ٹیسٹ گزشتہ برس سے لئے جارہے ہیں جس پر کچھ امید واروں نے خوشی کا اظہار کیاہے جبکہ کچھ طلبہ و طالبات نے اسے پریشانی اور مشکلات کا باعث قرار دیاہے۔ذرئع کے مطابق 10 سینٹرز میں سے 3سینٹر کراچی،دو حیدرآباد،ایک جیکب آباد،ایک لاڑکانہ،ایک میرپور خاص،ایک نواب شاہ اور ایک سکھر میں بنایا گیا تھا ،ان میں 500طلبہ اور 465طالبات کی سیٹوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لیا گیا۔ شہرقائد میں تین سینٹرز میں 325سیٹوں کے لئے ایک ہزار528امیدواروں نے انٹری ٹیسٹ دیے۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ اوراین ٹی ایس کی انتظامیہ کی غفلت و لا پروائی اور ٹیسٹ سے وصول ہونے والی رقم میں مبینہ طور پر کریشن کے لئے کراچی کے مختلف کالجوں اور یونیورسٹی میں سینٹر بنائے جوکہ ایک دوسرے سے چند کلو میٹر فاصلے پر تھے۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف نرسنگ طلعت شاہ سے رابطہ کیا گیالیکن وہ چھٹیوں پرتھیں جس کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر خیرالنساءاکبر سے رابطہ کیا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ کراچی سمیت صوبے کے کسی سینٹرسے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔خیرالنساءکا کہنا تھا کہ انہوں نے کراچی کے تینوں سینٹرز کا دورہ کیا تھا جہاں پر طلبہ و طالبات سے مسائل پوچھے لیکن کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ان کا کہناتھاکہ انتظامیہ انٹری ٹیسٹ کا رزلٹ آئندہ 72 گھنٹے میں ویب سائٹ پر جاری کردے گی۔ان کا کہنا تھاکہ نرسنگ کا شعبہ ایک مقدس شعبہ ہے جس میں کسی قسم کی غفلت ، کرپشن اور سیاسی دباﺅبرداشت نہیں کیا جائے گا۔این ٹی ایس کے ریجنل انچارج عمران نے بتایاکہ انٹری ٹیسٹ میں صحافیوں کو کوریج کی اجازت ہوتی ہے تاکہ این ٹی ایس کی جانب سے شفاف انٹری ٹیسٹ خود صحافی دیکھ سکیں لیکن اگر کسی نے کوریج سے منع کیا ہے تو اس حوالے سے وہ معلومات حاصل کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...