Sunday, October 25, 2020
Home کھیل ون ڈے سیریز کیلئے16رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان

ون ڈے سیریز کیلئے16رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان

Zimbabwe-cricket-board320x180(1)پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کیخلاف بدھ سے شروع ہونے والے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ اظہرعلی کو کپتان اور وکٹ کیپرسرفراز احمد کونائب کپتان برقرار رکھاگیاہے۔ شعیب ملک اور محمدسمیع کی ون ڈے ٹیم میں بھی واپسی ہوئی ہے۔پی سی بی نے زمبابوے کیخلاف بدھ سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کیلئے سولہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ بنگلہ دیش سے کلین سوئپ شکست کے باوجود اظہرعلی کوکپتان اور وکٹ کیپرسرفراز احمد کونائب کپتان برقرار رکھاگیاہے۔ لیکن بنگال ٹائیگرزکیخلاف سیریز میں شریک آٹھ پلیئرزفوادعالم، سعدنسیم، سعید اجمل، سمیع اسلم، عمرگل،ذوالفقاربابر اورراحت علی ڈراپ ہوگئے۔آل راؤنڈر شعیب ملک کی دو اور فاسٹ بولر محمدسمیع کی تین سال بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ عمراکمل ون ڈے ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بہترین بیٹسمین مختار احمد کو پچاس اوورز کے میچ کے قابل نہیں سمجھاگیا۔ دو ان کیپ پلیئرز آل راؤنڈر عماد وسیم اور بیٹسمین بابر اعظم ٹیم میں شامل ہیں،جبکہ آل راؤنڈر حماد اعظم فاسٹ بولر انور علی اورلیگ اسپنریاسرشاہ بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ اسد شفیق، حارث سہیل اور وکٹ کیپر محمد رضوان سولہ رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل چھبیس، انتیس اور اکتیس مئی کوقذافی اسٹیڈیم لاہور میں فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔میچز شام چار بجے شروع ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...