Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں کاروبار پی ٹی سی ایل کی یو بی ایل کے اشتراک سے آن...

پی ٹی سی ایل کی یو بی ایل کے اشتراک سے آن لائن بلنگ سروس شروع

ptcl کراچی، پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل )نے یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ(یوبی ایل)کے ساتھ مل کر آن لائن بل ادائیگی کی سروس متعارف کروادی ہے جس کے تحت صارفین کریڈٹ اور ڈیبیٹ کارڈ کے ذریعے بلوں کی ادائیگی اور پری پیڈ سروسز آن لائن با آ سا نی ری چارج کر سکیں گے۔اس آ ن لا ئن ادائیگی کے نظام سے نا صرف صارفین کے اکاﺅنٹس کی فو ری بحالی ممکن ہو سکے گی بلکہ صارفین پی ٹی سی ایل کی ایوو پری پیڈسروسز کو بھی ری چارج کر سکیں گے۔
پی ٹی سی ایل کے کاسٹ اینڈ کریڈٹ مینجمنٹ کے ای وی پی محمد عیسیٰ الطاہری نے اس موقع پر کہا کہ ”پی ٹی سی ایل کی آن لائن ادائیگی کی سہولت اس بات کا ثبوت ہے کہ کمپنی صارفین کو ہر ممکن سہولیات دینے کے لئے مسلسل کوشاں ہے ۔یہ سروس آن لائن ادائیگی کا ایک جا مع نظا م ہے ۔جس کی بد و لت صارفین جلد از جلد اور با آسان بل ادائیگی کے ذریعے اپنے کنکشنز فوری طور پر بحال کر کے پی ٹی سی ایل کی اعلی اور معیا ری سر وسز سے فائدہ اٹھا سکیں گے“۔
یو بی ایل کے کنزیومر فنانس کے سربراہ سید طحہ افضل نے کہا کہ”ہمیں نہا یت مسر ت ہے کہ ہ یو بی ایل پہلا بینک ہے جو پی ٹی سی ایل صا رفین کو اس قسم کی سروس فراہم کررہا ہے اور اس باہمی تعاون سے پا کستا نی ما رکیٹ میں آ ن لا ئن ادائیگی کے حوالے سے نئی راہیں کھلیں گی ۔
پی ٹی سی ایل اپنی ویب سا ئٹ کے ذریعے تما م کا رڈ ہو لڈ رز کو اپنے پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ بلوں کی ادائیگی کی سر وس فر ا ہم کر ے گا۔اس سروس کا اہم پہلو یہ ہے کہ یہ سروس صرف یو بی ایل کے کارڈ کے حاملین کو ہی حاصل نہیں بلکہ کسی بھی ویزا یا ماسٹرز کارڈ کے حامل افراد اس سروس کو استعمال کر سکیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نیو کراچی, مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو زخمی، دوسرا فرار

کراچی: نیو کراچی سیکٹر5 ڈی میں مبینہ پولیس مقابلہ،پولیس کے مطابق ملزمان اسلحے کے زور پر شہری سے لوٹ ما رکررہے تھے...

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...