Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت اورنگی ٹاون میں غیرقانونی تعمیرات کومسمارکردیاگیا

اورنگی ٹاون میں غیرقانونی تعمیرات کومسمارکردیاگیا

demolish mqmکراچی ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی ہدایات پر لینڈ گریبرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی ٹائون محمد رضوان خان کو شکایات موصول ہوئیں تھیں جن پر سخت ایکشن لیا گیا۔ ڈپٹی میئر ارشد عبداللہ وہرہ اور میٹروپولیٹن کمشنر جمیل میندھرو کی جانب سے موصولہ ہدایات پر یوسی چیئرمین شہزادہ شہاب احمد کی شکایت پر سیکٹر ۱۱۔ای یونین کمیٹی ۱۸ کی حدود میں جگہ کو توڑ دیا گیا جبکہ اسکی غیر قانونی لیز منسوخی کے لئے فوری کارروائی کردی گئی ہے۔ ایم پی اے سیف الدین خالد کی ہدایت پر سیکٹر ۱۰ مارکیٹ پر غیر قانونی قبضے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ پی پی پی کے کراچی کے صدر نجمی عالم کی جانب سے بھی اس پرایکشن کے لئے کہا گیا تھا۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ لینڈ گریبرز کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔ اس سلسلے میں رینجرز، انسداد تجاوزات ، ایس ایس پی انسداد تجاوزات کو مراسلے لکھ دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی میئر کے کراچی کو صاف اور تجاوزات سے پاک کرنے کا کام ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔ اسی طرح بھینسوں کے غیر قانونی باڑوں کے خلاف بھی انسداد تجاوزات اور اورنگی پروجیکٹ مل کرکام کریںگے۔ چائنا کٹنگ کی کوششوں میں ملوث افراد کی ایف آئی آر کٹوائی جائے گی۔ اسسٹنٹ کمشنر حشام مظہر قریشی اور پروجیکٹ ملکر غیر قانونی کمرشل استعمال گھروں کے خلاف بھی کاروائی کرینگے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...